افغانستان یاد رکھے پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا: گورنر سندھ

Pakistan Army forced India to its knees

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔

افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا، افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے، افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دےگا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سےلاعلم ہیں۔

READ  ارچنا نے سمے رائنا شو میں اپنی فیملی کی تذلیل کروائی، سنیل پال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں