پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

Pakistan is among the countries most affected by climate change, says Prime Minister Shehbaz Sharif

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہایت کم ہے۔

گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اظہار افسوس کیا کہ بارشوں کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود گلگت بلتستان میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں اور وفاقی ادارے مقامی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کا شمار ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے سب سے زیادہ دوچار ہیں۔ ان کے مطابق 2022 میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی، اور ہر سال ایسے موسمیاتی اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی ہیں تاکہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید گفتگو میں وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں دانش اسکول جلد قائم کیا جائے گا اور وہاں سولر پارک منصوبے کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

READ  بھارت میں بس ڈرائیور نے موت سے قبل ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر بہادری سے کئی جانیں بچا لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں