پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا: حنیف عباسی

Pakistan Railways to export wagons and coaches to 5 countries

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہا ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے دسمبر میں 10 ارب روپےکی آمدن حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے، ریکارڈ آمدن حاصل کرنے کیلئے ہم نے مسافروں کو سہولت فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ مال گاڑیوں میں ہم نے شراکت داروں کو شامل کیا، کنٹینر، کوئلہ یا فاسفیٹ کی آج مال گاڑیوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ریلوے ویگنز اورکوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہی ہے، ہم چلی، ارجنٹینا، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کو ریلوے کی کوچز اور ویگن ایکسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، اس ہفتے ان 5 ممالک کے سفیروں کو وزارت میں پریزنٹیشن دی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم اپنی کوالٹی کے حوالے سے سفیروں کو آگاہ کریں گے اور باقی دنیا سے کم قیمت پر کوچز اور ویگنز ان ممالک کو فراہم کریں گے۔

READ  پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں