پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس1 لاکھ 50 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Pakistan Stock Exchange sees bullish move, index reaches 150,000

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث 100 انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 50 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

ابتدائی کاروبار کے دوران انڈیکس میں 868 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور وہ ایک لاکھ 50 ہزار 104 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جب کہ آج ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 197 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 235 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

READ  بھارت نے امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معطل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں