شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نیٹ فلکس سیریز سے ہورہا ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا نیٹ فلکس کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہے اور ڈراموں نے عالمی سطح پر رسائی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ براہ راست نیٹ فلکس سیریز سے ہےجیسا کہ ایک فری ٹو ایئر ڈرامہ کا موازنہ نیٹ فلکس سیریز کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ ایک کامیاب پاکستانی ڈرامہ زیادہ سے زیادہ تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار ہوتا ہے، جبکہ نیٹ فلکس پر بھارتی سیریز 40 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی جاتی ہیں، لیکن اس کے باوجود پاکستانی ڈراموں کو ملنے والے یوٹیوب ویوز غیر معمولی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے کی ایک قسط کے یوٹیوب ویوز بعض اوقات نیٹ فلکس کی پوری ہٹ سیریز کے مجموعی ویوز سے بھی زیادہ ہو جاتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکار نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا موازنہ دنیا کے کسی بھی بڑے اداکار سے کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار وہ سینما میں فلم دیکھ رہے تھے اور ان کے ساتھ بیٹھا ایک شخص اپنے فون پر پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دوست نے انہیں یہی کہانی سنائی اور کہا کہ لوگ موبائل پر پاکستانی ڈرامے بڑے پیمانے پر دیکھتے ہیں۔





تبصرے بند ہیں