پشاور میں ورسک روڈ پر کار پر فائرنگ کے واقعے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں انسپکٹر علی حسین، واجد اور عظمت شامل ہیں، جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





تبصرے بند ہیں