پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔
عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری، اور چیئرمین سینیٹ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی تقرری سے بھی عبوری طور پر روک دیا۔
جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جسے 15 اگست تک ملتوی کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یہ نااہلیاں 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کے بعد کی گئیں۔





تبصرے بند ہیں