لاہور میں طالبات کے تحفظ کے لیے 39 کالجز اور یونیورسٹیوں میں پنک بٹن نصب

Pink buttons installed in 39 colleges and universities in Lahore for the protection of female students

لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں طالبات کی پرائیویسی اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پنک بٹن نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے 39 خواتین کالجز اور جامعات میں پنک بٹن کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پنجاب بھر کے 450 خواتین کالجز میں یہ سہولت مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں طالبات پنک بٹن دبا کر فوری طور پر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی، اور بٹن دبانے پر اطلاع براہ راست سیف سٹیز کنٹرول روم کو موصول ہو گی۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اس سے قبل پنجاب کے 101 اور لاہور کے 122 مقامات پر پنک بٹن کی سہولت دستیاب ہے۔

READ  امریکا ایران جنگ بندی: حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں