ساہیوال: کم عمر بچی کی شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دولہا، دلہن کے والد اور لڑکا گرفتار

Police raid minor girl's wedding ceremony, groom

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں نواحی علاقے مسو کالونی میں کم عمر بچی کی مبینہ زبردستی شادی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر تقریب رکوا دی۔

ایف آئی آر کے مطابق یوسف والا پولیس کو کم عمر بچی کی شادی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور شادی رکوا دی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دولہا، دلہن کے والد اور دلہے احسن علی کو گرفتار کر لیا، جبکہ نکاح خواں اور دیگر باراتی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یوسف والا پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ Punjab Children Marriage Act کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

READ  یورپی ممالک متفق ہیں کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: نمائندہ یورپی یونین خارجہ امور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں