آلو اور ٹماٹر ایک ہی پودے کی پیداوار نکلے، چونکا دینے والا انکشاف

Potatoes and tomatoes turn out to be the product of the same plant, a shocking revelation

سائنسدانوں کی ایک حالیہ جینیاتی تحقیق سے یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ آلو اور ٹماٹر دراصل ایک ہی آبائی پودے کی مختلف شکلیں ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے آلو اور ٹماٹر کے ڈی این اے کا تقابلی جائزہ لیا، جس سے پتا چلا کہ تقریباً 90 لاکھ سال قبل دونوں سبزیاں ایک ہی پودے سے ارتقائی طور پر وجود میں آئیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ارتقائی تبدیلیوں کے باعث ایک پودا زمین کے اندر خوراک ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا آلو بن گیا، جبکہ دوسرا پودا پھل دینے والا اوپری حصہ بن کر ٹماٹر کی صورت اختیار کر گیا۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت سے زرعی شعبے کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، کیونکہ اس معلومات کی بنیاد پر ایسی نئی اقسام تیار کی جا سکتی ہیں جو بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحم ہوں۔ یہ مطالعہ پودوں کی ارتقائی تاریخ کو سمجھنے میں بھی ایک اہم پیشرفت ہے۔

READ  پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں