فیصل آباد: بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع

Power cut off to entire village due to electricity theft and non-payment of bills

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع کردی۔

فیسکو حکام کے مطابق 431 گ ب فیصل آباد میں صارفین ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے تھے۔
فیسکو حکام کا بتانا ہے کہ پورے گاؤں پربجلی چوری کے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں اور گاؤں والوں کے ایک کروڑ روپے کے بل واجب الادا ہیں جس کے بعد فیسکو نے مین سپلائی لائن سے گاؤں کو جانے والی بجلی کی سپلائی کاٹ دی۔

فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی تک پورے گاؤں کے بجلی کنکشن منقطع رہیں گے۔

READ  معرکہ حق صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی: بلاول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں