مصر کا غزہ کی پٹی کے ظالمانہ محاصرے میں کوئی کردار نہیں،صدر السیسی

President Al-Sisi: Egypt has no role in the brutal siege of the Gaza Strip

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا ہے کہ غزہ پٹی کے گرد ظالمانہ محاصرے میں مصر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ویتنامی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مصر نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور اپنے مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر السیسی نے کہا کہ مصر نہ تو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اس کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں کے دوران غزہ کو پہنچنے والی امداد کا 70 فیصد حصہ مصر نے فراہم کیا، لیکن اسرائیلی زیر قبضہ رفح گزرگاہ ہی امداد کی ترسیل میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھی رفح بارڈر پر پانچ ہزار امدادی سامان سے بھرے ٹرک موجود ہیں، جو غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں۔

صدر السیسی نے الزام عائد کیا کہ مصر پر امداد روکنے کا دعویٰ ایسے افراد کر رہے ہیں جن کی سوچ محدود اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تباہی کے حوالے سے تاریخ بعض ممالک سے ضرور جواب طلب کرے گی۔

READ  ریاض ایئر پورٹ پر 2 حملے، ایئر لائن کے ملازم سمیت 3 سعودی شہری جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں