وزیراعظم شہباز کی نواز شریف سے ملاقات

Prime Minister Shehbaz meets Nawaz Sharif.

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لاہور میں پہلے مسلم لیگ ن کے بانی محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے۔

وزیر اعظم نے محسن نقوی سے ملاقات میں ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف پہلے جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے محسن نقوی کے ماموں کی وفات پر ان سےتعزیت کا اظہار کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم معاملات پر بریفنگ دی۔

READ  فنگرپرنٹ تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا میں فَیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں