وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Bahrain

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر بحرینی افواج اوروزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپرگفتگو ہوگی۔

READ  راشد منہاس نشانِ حیدر کا 55 واں یوم شہادت آج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں