خیبرپختونخوا میں درجنوں سرکاری صحت مراکز نجی شعبے کو حوالے کرنے کا عمل شروع

Process of handing over dozens of government health

خیبرپختونخوا میں 38 سرکاری صحت مراکز نجی شعبے کو حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے اسپتال مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کا باقاعدہ اشتہار دے دیا۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سی اور ڈی کیٹگری اسپتال نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے،ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صحت سہولیات میں بہتری کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کا منصوبہ بنایا گیا۔
بولیوں کیلئے 38 اسپتالوں پر مشتمل 19 کلسٹرز بنائے گئے ہیں،3مارچ صبح 11 بجے تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع کے اسپتال فہرست میں شامل ہیں،ایک کلسٹر کے لیے ایک بولی کی شرط عائد کی گئی ہے۔

READ  خیبرپختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں