بھارت: معروف خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

Prominent female journalist Rana Ayub receives death threats

معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی نمبر سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیوں میں ملزم نے مطالبہ کیا کہ رعنا ایوب 1984 کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتیں۔

دوسری جانب تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (CPJ) نے بھارتی حکام سے رعنا ایوب اور ان کے خاندان کا تحفظ فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے، بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔

READ  کوہلی نے سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں