بانی پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

PTI founder's wife Bushra Bibi meets him

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ ہفتے میں ایک دفعہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

READ  کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں کتنی اموات ہو چکیں؟ اعداد و شمار جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں