پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، معروف فاسٹ فوڈ اور کیفے چینز کا ریکارڈ ضبط

Punjab Revenue Authority takes action against tax defaulters

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق لاہور، گوجرانولہ اور سرگودھا میں معروف فاسٹ فوڈ اور کیفے چینز کی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ٹیکس ادائیگی میں خرد بردکرنے پر معروف فاسٹ فوڈ اور کیفے چینز کا ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانولہ، رحیم یارخان، بہاولپور میں ریسٹورینٹس اور مارکیز کے ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی گئی، اس دوران 4 مارکیز، 5 کیفیز اور 6 ریسٹورینٹس کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

READ  کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں