ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Rain likely in different parts of the country from tomorrow

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، اسی دوران مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

21 جون سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے جب کہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

READ  ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب، صدر مملکت نےاعزازات تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں