رانا ثنا نے پی ٹی آئی سے اپیل کی ہے کہ یومِ آزادی قومی جشن کا دن ہے، اس لیے احتجاج مؤخر کیا جائے

Rana Sana has appealed to PTI that Independence Day is a day of national celebration, so the protest should be postponed

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی پوری قوم کے لیے جشن منانے کا دن ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف 14 اگست کو طے شدہ ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی اور دن منتقل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال 14 اگست کو "معرکہ حق” کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر ہوگا کہ احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں کیا جائے تاکہ قومی تقریبات متاثر نہ ہوں۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مدتِ ملازمت میں توسیع کے مخالف ہیں۔ ان کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیرِ غور نہیں، البتہ آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں پارٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ ملک میں جاری "فاشزم” کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے۔ یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کی ناکامی کے ایک دن بعد سامنے آیا تھا۔

READ  سابق وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں