گھریلو کرایوں، بجلی اور گیس کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ

Record increase in household rents, electricity and gas prices

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں گھروں کے کرایوں، بجلی، گیس اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہاؤس رینٹ میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایے 3.75 فیصد تک بڑھ گئے۔ ادویات کی قیمتیں بھی 0.16 فیصد مہنگی ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 14.18 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں بھی 6.11 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی فیس، ڈینٹل سروسز اور میڈیکل ٹیسٹ کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کی مصنوعات، مٹھائیاں اور ڈیزرٹس کی قیمتوں میں بھی تقریباً 8 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

READ  کاٹھور کےقریب آئل ٹینکر، بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 13 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں