انٹارکٹیکا میں حادثے کا شکار برطانوی شہری کی باقیات 66 سال بعد گلیشیئرز سے برآمد ہو گئیں۔
25 سالہ ڈینس ٹنک بیل نامی برطانوی شخص سن 1959 میں انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز پر تحقیقی کام کے دوران برف کی گہری دراڑ میں گر کر ہلاک ہوا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوری میں پولینڈ کی تحقیقاتی ٹیم کو انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز پر کام کے دوران اس کی باقیات ملیں۔
پگھلے ہوئے گلیشیئر سے باقیات کے علاوہ ایک گھڑی، ریڈیو کے پرزے اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔
حادثے کے وقت ڈینس فاک لینڈ جزائر کے انحصار سروے کے لیے ماہر موسمیات کے طور پر کام کر رہا تھا۔
باقیات کی شناخت اس کے بہن بھائیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے کی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں