برطانیہ کی معروف گلوکارہ بونی ٹیلر 75سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کرگئیں
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ اسپتال میں آنتوں کی سرجری کیلئے زیرعلاج تھیں،برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر نے 1969میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا،انھیں شہرت 1977میں ان کے البم دی ورلڈ اسٹارٹس ٹونائٹس سے ملی۔
1983 میں انکا مشہور گانے ٹوٹل اکلیپس آف دی ہارٹ نے کامیابی جھنڈے گاڑھے، ہولڈنگ آؤٹ فار اے ہیرو،اٹس اے ہارٹیچ،لوسٹ ان فرانس ان کے مشہور گانے ہیں، بونی ٹیلر کے 18سے زائد البم ریلیز ہوئے،بیشتر نے میوزک چارٹ پر دھوم مچائی۔





تبصرے بند ہیں