کراچی: کے الیکٹرک نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
کےالیکٹرک نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی۔





تبصرے بند ہیں