حب ندی کے اطراف آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری

Residents living along the Hub River have been instructed to move to safer places

حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد حب ندی کے کنارے آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

محکمہ آبپاشی حب کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں سے آنے والے بڑے ریلوں کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے اور صرف ایک فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی حب ندی میں ریتی بجری نکالنے والوں اور کرش پلانٹ مالکان کو بھی مشینری اور افرادی قوت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

READ  محسن نقوی کی دبئی میں یو اے ای اور روانڈا کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں