بارش کے موسم میں فالج کا خطرہ؟ یہ احتیاط لازمی کریں؟

Risk of stroke during the rainy season?

بارش کا موسم جہاں گرمی کی شدت کم کرکے ماحول کو خوشگوار بنا دیتا ہے، وہیں یہ بعض افراد کے لیے صحت کے اضافی خطرات بھی لے کر آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مون سون کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی، بڑھتی ہوئی نمی اور انفیکشن کے امکانات خاص طور پر ان افراد کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں جو پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول یا دل کے امراض میں مبتلا ہوں۔

نیورولوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے اس موسم میں درجہ حرارت اور نمی میں اتار چڑھاؤ جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں بعض افراد کا بلڈ پریشر غیر متوازن ہو سکتا ہے۔

یہی تبدیلی فالج کے خطرے میں اضافہ کرنے والے عوامل میں شامل ہے، خصوصاً ان مریضوں میں جنہیں پہلے سے دل یا خون کی شریانوں سے متعلق مسائل درپیش ہوں۔

ماہرین کے مطابق بارش کے موسم کے دوران وائرل انفیکشن، نزلہ، کھانسی، معدے کی خرابی اور پانی کی کمی کے کیسز بھی زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔

یہ تمام کیفیات جسم پر اضافی دباؤ ڈالتی ہیں، جس سے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ معمولاتِ زندگی میں تبدیلی، جسمانی سرگرمی میں کمی، نیند کا متاثر ہونا اور ادویات کے استعمال میں بے احتیاطی بھی خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔

READ  کیلوریز گننے کا جنون کس جان لیوا بیماری کا سبب ہےِ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں