روبی انعم نے لاہوری تھیٹر انڈسٹری سے متعلق منفی تاثر کو مزید تقویت دی, اسما عباس

Ruby Anam further reinforced the negative perception of the Lahore theatre industry, Asma Abbas

اسما عباس کا ردعمل ;روبی انعم نے سستی شہرت کے لیے منفی بیانات دیے

پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ اسماء عباس کا کہنا ہے کہ روبی انعم نے محض سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے متنازع باتیں کیں اور لاہور کی تھیٹر انڈسٹری کے فنکاروں سے متعلق پہلے سے موجود منفی تاثر کو مزید تقویت دی۔

اداکارہ حال ہی میں میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور حالیہ تنازع سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران اسماء عباس نے اس معاملے پر بھی بات کی، جس میں تھیٹر اداکارہ روبی انعم نے ان پر اور ان کی بہن، لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری پر تنقید کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں اسماء عباس نے کہا کہ کئی لوگوں نے ہم سے اس تنازع پر ردعمل مانگا، لیکن ہم نے خاموشی اختیار کی کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ سب توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے کہا، "مجھے اس معاملے پر افسوس ہوا، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ کچھ لوگ برسوں محنت کرتے ہیں مگر انہیں وہ مقام یا شہرت نہیں ملتی جس کے وہ خواہش مند ہوتے ہیں، اس لیے وہ ایسی باتیں کر گزرتے ہیں جو انہیں اچانک شہرت دلوا دیں۔”

اسماء عباس نے مزید کہا کہ "بشریٰ آپا چونکہ کراچی سے ہیں، اور میں لاہور سے، تو وہ اکثر مزاح میں ہمیں اس بات پر چھیڑتی رہتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں جب لاہور میں کام کرتی ہوں تو لوگ مجھے عزت دیتے ہیں۔ افسوس ہوتا ہے کہ روبی انعم جیسے فنکار ایسے رویوں سے یہ تاثر دیتے ہیں کہ لاہور کے تھیٹر فنکار اسی انداز کے ہوتے ہیں، حالانکہ میں خود بھی تھیٹر کا حصہ رہی ہوں۔”

READ  بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ روبی انعم نے اپنے ایک وی لاگ میں بشریٰ انصاری اور اسما عباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کی عمر ہو چکی ہے، لہٰذا انہیں آرام کرنا چاہیے اور وی لاگنگ جیسے کاموں سے دور رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں