روس کے ایک بار پھر یوکرین پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملے

Russia attacks Ukraine with hypersonic missiles again

روس نے اسکول ہاسٹل پر حملےکے جواب میں یوکرین پر بڑے حملے کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف اور اوڈیسا پر میزائل اور ڈرون حملےکیے۔
رپورٹ کے مطابق کیف پر ہائپرسونک اور شنک میزائلوں سے حملے کیے گئے، دھماکوں کی آوازیں دارالحکومت کیف سے کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں، کئی افراد نے انڈر گراؤنڈ میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لے لی۔

یاد رہےکہ روس نے الزام عائد کیا تھاکہ یوکرین نے لوہانسک ریجن میں اسکول ہاسٹل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو سخت جواب دینے کیلئے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب یوکرین نے روسی الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

READ  سعودی عرب میں گھروں کی خرید و فروخت میں ریکارڈ اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کار بھی تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں