روس کے جدید مسافر بردار طیارے ایم سی-ٹوئنٹی ون (MC-21-310) نے اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔
روس کا یہ طیارہ ارکتسک ایوی ایشن پلانٹ کے رن وے سے اڑا اور ایک گھنٹہ تئیس منٹ تک فضا میں رہا، اس دوران طیارے کی رفتار چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس نے چھ ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کی۔
طیارہ اڑانے والے پائلٹ کے مطابق اسمبلی لائن سے تیار ہونے والے اس پہلے طیارے نے انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پرواز کا تمام منصوبہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔
دریں اثنا، روسی سرکاری دفاعی ادارے روس ٹیک کا کہنا ہے کہ ایم سی-ٹوئنٹی ون کو رواں سال کے اختتام تک تمام ضروری سرٹیفکیٹس حاصل ہو جائیں گے، جس کے چند ماہ بعد اس کی تجارتی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔





تبصرے بند ہیں