سلمان خان نے فلم میں کترینہ کیف کی تصویر خود بنائی تھی، بھارتی فلم ڈائریکٹر نے بتادیا

Salman Khan himself created Katrina Kaif's image in the film, Indian film director reveals

بھارتی فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم "ائیگر زندہ ہے” میں کترینہ کیف کا پورٹریٹ خود سلمان خان نے بنایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علی عباس ظفر نے تصدیق کی کہ مقبول گانے "دل دیاں گلاں” میں دکھایا گیا خوبصورت پورٹریٹ دراصل سلمان خان کی اپنی تخلیق ہے۔

انہوں نے یہ پورٹریٹ یورپ کے ملک آسٹریا میں ایک جمی ہوئی جھیل کو کینوس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے خاص طور پر فلم کی شوٹنگ کے لیے تیار کیا تھا، جو بعد میں فلم کے مناظر میں شامل بھی کیا گیا۔ یہ پورٹریٹ نہ صرف سلمان خان کی پوشیدہ فنکارانہ صلاحیتوں کا مظہر تھا بلکہ فلم میں ان اور کترینہ کیف کی کیمسٹری کو بھی اجاگر کرتا نظر آیا۔

یاد رہے کہ 2017ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا یہ گانا عاطف اسلم نے گایا تھا، جو شائقین میں سب سے زیادہ مقبول ہوا۔

READ  ’’سچا پیار ابھی تک ہوا ہی نہیں‘‘ ؛ سلمان خان کا حیران کن اقرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں