خیبرپختونخوا میں آپریشن 11گرج کے تحت سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں ، آپریشن 11گرج کے تحت متعدد خوارج جہنم واصل کئے گئے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا، باجوڈ میں آپریشنز میں متعدد خوارجی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سہولت کار گرفتاراور اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا ہے،باجوڑ کے علاقے شاکرو میں خوارج کے ٹھکانوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا، زمینی اور کواڈکاپٹر کارروائیوں میں دہشتگردمقامی آبادی سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔






تبصرے بند ہیں