باجوڑ میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

Security forces kill terrorist

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کےکابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا، طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد دہشت گرد ضیاء الدین کو رہا کر دیا گیا تھا، ضیاء الدین 2023 میں افغانستان سے پاکستان داخل ہوا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد ضیاءالدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

READ  خودپسند افراد کو ’غلام‘ کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے شادی کرتے ہیں: نمرہ خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں