پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے

Seventh spell of monsoon rains likely to begin in Punjab from today

پنجاب میں مون سون بارشوں کا ساتواں اور نسبتاً مضبوط اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران صوبے کے بالائی علاقوں جبکہ 18 سے 21 اگست تک میدانی اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ جبکہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ کمزور اور کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

READ  بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں