ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں شاہین آفریدی کا شاندار کیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

Shaheen Afridi's brilliant catch in the first match against West Indies went viral on social media

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاہین آفریدی کے شاندار کیچ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دی، جہاں میچ کا یادگار لمحہ شاہین آفریدی کا شاندار کیچ تھا۔ یہ واقعہ 19ویں اوور میں پیش آیا جب صائم ایوب کی گیند پر ایون لیوس نے اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ شاہین نے ہوا میں اُڑتی گیند پر نظریں جما کر الٹی سمت دوڑ لگائی اور کمال مہارت سے کیچ تھام لیا، جس سے لیوس کو پویلین لوٹنا پڑا۔

شاہین کے اس شاندار لمحے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین اسے بے حد سراہ رہے ہیں۔

READ  فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں