امریکا: آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

Shooting during ice hockey match

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ سے حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری، فائرنگ کا واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے آئس ہاکی ارینا میں اپنی بیوی اور دو بچوں پر فائرنگ کی، بیوی موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں، رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔

READ  ایران کیخلاف حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے: نائب امریکی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں