برف سے ڈھکے پہاڑ اور ہرجانب پُرلطف نظارے، برفباری سے ملک کے سیاحتی مقامات پر حسین مناظر

Snow-capped mountains and beautiful views from all sides

ملک کے مختلف حصوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے سیاحتی مقام مزید خوبصورت ہوگئے ہیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں ہر جانب سفیدی چھا گئی، آسمان سے گرتی برف وادی کے ہر منظر کو حسین بنارہی ہے ، سیاح برف میں لپٹے پہاڑوں اور دھند میں چھپی وادی کے نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔.
سیاحوں کا کہنا ہے کہ جاری برفباری کے باعث مالم جبہ کا حسن دوبالا ہو چکا ہےاور یہ لمحات وہ یادیں بن رہے ہیں جو طویل عرصے تک دل میں بسی رہیں گی۔

جنوبی و شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری اور بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

ادھر وادی نیلم میں تیز اور ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے، جاگراں، اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل،گریس، تاوبٹ سمیت وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ مرکزی شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن میں بھی اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں چلاس، بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

READ  کسی کو دھمکی نہیں دی، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلا گیا، سہیل آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں