بھارت میں جوتے میں چھپے سانپ کے ڈسنے سے سافٹ ویئر انجینئر ہلاک

Software engineer dies after being bitten by snake hidden in shoe in India

بھارتی شہر بنگلورو میں 41 سالہ سافٹ ویئر انجینئر منجو پرکاش جوتے میں چھپے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجو نے اپنے جوتے ’کروکس‘ گھر کے دروازے کے باہر رکھے تھے۔ جب وہ جوس خریدنے کے لیے باہر گیا تو بغیر دیکھے جوتے پہن لیے، جس پر سانپ نے کاٹ لیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق منجو پہلے ایک حادثے کا شکار رہ چکا تھا جس کے باعث اس کی ٹانگ کی حِس ختم ہو گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ سانپ کے ڈسنے کو محسوس نہ کرسکا اور گھر آ کر کمرے میں لیٹ گیا۔ بعد ازاں گھر کے ملازم نے جوتے میں سانپ دیکھ کر اطلاع دی، تاہم اس وقت تک سانپ مر چکا تھا۔

منجو کے والد جب کمرے میں پہنچے تو وہ بے ہوش تھا، منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

READ  ماریہ ورگاس مس یونیورس میکسیکو 2026ء بن گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں