ترجمان جی بی حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گلیشیئرز پھٹنے کے خدشات اور کلاؤڈ برسٹ و فلش فلڈنگ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث کئی لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارلی وارننگ سسٹم کو فوری طور پر الرٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
فیض اللّٰہ فراق نے کہا کہ راؤشن کے مقام پر جھیل بننے سے کوئی خطرہ نہیں، البتہ وہاں سڑک کٹ گئی ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح جھیل بنی تھی جو اب سیاحتی مقام میں بدل گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کا سلسلہ خدشات بڑھا رہا ہے، لیکن عوام کے حوصلے اور عزم کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں