سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

Summer vacations end in Sindh and Balochistan

سندھ اور بلوچستان کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے۔

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے گئے ہیں اور تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

تاہم اسکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بیشتر نجی اسکول 4 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔

READ  جامشورو میں 214 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں