سوریا کمار یادیو کا محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا

Surya Kumar Yadav's handshake with Mohsin Naqvi and Salman Agha turned out to be costly

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے پہلے ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران سوریا کمار یادیو توجہ کا مرکز بن گئے۔ پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد انہوں نے سلمان علی آغا اور محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور خبروں کی سرخیوں میں شامل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کپتان کی اس کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سے مصافحہ کرنا انتہائی شرمناک ہے، جبکہ ایک اور نے کہا کہ سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی سے ہاتھ ملا کر شرمناک رویہ دکھایا، خاص طور پر جب محسن نقوی نے حال ہی میں آپریشن سندور کے بعد بھارت کو دھمکی دی تھی۔

ویڈیو اور تنقید کے بعد سوریا کمار یادیو کی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث کا موضوع بن گئی۔

READ  مسئلہ فلسطین کےدو ریاستی حل کیلئے یو این کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں