طلال چوہدری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

Talal Chaudhry fined Rs 50,000 for violating election laws

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔

READ  پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں