بھارتی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ نامزد کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ مزید متنازع ہوگیا اور اداکارہ کو مقدمے میں شامل کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جھگڑا کوچی کے بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں لکشمی کے دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی ملازم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ بعد ازاں جب متاثرہ نوجوان اپنی گاڑی میں واپس گھر جا رہا تھا تو ملزمان نے نارتھ برج کے قریب اس کی گاڑی روک لی اور اسے ہراساں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کو زبردستی دوسری گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں اس پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔
شمالی پولیس کے مطابق اس کیس میں اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں اداکارہ کا ایک قریبی دوست بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں لکشمی مینن کو بھی دیگر افراد کے ہمراہ متاثرہ کی گاڑی روک کر اس سے بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔





تبصرے بند ہیں