پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔
تامین کو رواں ماہ ٹوکیو میں ہونے والے ایونٹ میں 100 میٹر ریس میں شرکت کرنا تھی، جس کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے خصوصی طور پر ان کی اینٹری حاصل کی تھی۔
تاہم تین روز قبل ٹریننگ کے دوران انجری کے بعد ایم آر آئی رپورٹس کی بنیاد پر ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی صرف جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کریں گے۔






تبصرے بند ہیں