کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

Thai PM in trouble

بینکاک: فون کال لیک ہونے پر تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم یتونگاترن شیناوترا سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم ہن سین (Hun Sen) سے کی گئی فون کال لیک ہوگئی تھی جس کے بعد اب انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے ممکنہ حل کی فون کال لیک گفتگو وائرل ہونے کے بعد ملک میں وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ ہے اور ایسے میں وزیراعظم کی ایک اہم اتحادی جماعت نے بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس سے یتونگاترن شیناوترا کی حکومت خطرے میں آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھائی وزیر اعظم کی لیک ہونے والی کال انہوں نے کمبوڈیا کے سیاسی رہنما کو کہا کہ وہ تھائی فوجی کمانڈر جو سرحدی کشیدگی کے حالیہ تنازع کو سنبھال رہا ہے اس کی باتوں کو اہمیت نا دیں کیونکہ وہ صرف خود کو اہم دکھانا چاہتا ہے۔

واجح رہے یتونگاترن نے اگست 2024 میں تھائی لینڈ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب محض 10 ماہ بعد ہی ان سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے تاہم انہوں نے اس معاملے پر معافی بھی مانگ لی ہے

READ  اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں