ایران جنگ سے امریکی عوام کو بھاری قیمت چکانے کے سوا کچھ نہیں ملا، امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید

The American people have received nothing but a heavy price from the Iran war, US senator criticizes Trump

امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ہر سیکنڈ کے ساتھ امریکی عوام کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، امریکی عوام نے ایران میں ٹرمپ کی تاریخی غلطی کی قیمت چکائی، یہ جنگ تاریخ میں امر یکا بلکہ کسی بھی ملک کی جانب سے کی گئی بدترین خارجہ پالیسی کی مہم کے طور پر درج ہوگی۔

چک شومر کاکہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا، یہ مضحکہ خیز اور مہنگی جنگ ہے جس کا کوئی مقصد نہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا ٹرمپ کے مقرر کردہ اہداف میں سے عملی طور پر کوئی ہدف حاصل نہیں کیا گیا، ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ نے عوام کے سامنے آ کر جواب دینے سے انکار کر دیا، کسی کو معلوم نہیں کہ کیا خفیہ ڈیل ہو ئی۔

چک شومر کے مطابق کوئی اس نام نہاد سمجھوتے کی تفصیلات سے واقف نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسے دکھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بُری کارکردگی دکھائی ہے، ایران جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

READ  وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ پر ٹرمپ اور وزیر دفاع کے درمیان اختلافات کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں