حکومت نے چینی کی درآمد کے لیے ایک نیا ٹینڈر جاری کر دیا ہے

The government has issued a new tender for the import of sugar

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق، ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ادھر ملک کے مختلف شہروں میں تاحال چینی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، جبکہ لاہور میں دکانوں سے چینی غائب ہے اور دکانداروں نے گُڑ اور شکر کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔ کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کے بعد وہ اب 178 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جو کہ گزشتہ روز 185 روپے فی کلو تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے فی کلو مقرر کی ہوئی ہے۔

READ  آٹھ اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں