ٹیکنالوجی نے آج کے دور میں ہماری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے، جس میں کئی مثبت اور کئی منفی اثرات شامل ہیں۔
نئے دور میں کام، تعلیم، تفریح اور سماجی تعلقات، سب کچھ اب ڈیجیٹل اور آن لائن ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی نے ہمارے لائف اسٹائل کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، جن میں کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔
ماہرین معاشرتی و نفسیاتی امور کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال سمجھ داری سے ہو تو زندگی آسان اور منظم بن جاتی ہے لیکن زیادہ استعمال جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
سب سے بڑا مثبت اثر یہ ہے کہ ٹیکنالوجی نے وقت کی بچت اور کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔ موبائل ایپس، آن لائن سروسز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ہماری روزمرہ کی کئی مصروفیات آسان اور پریشانیاں حل کر دی ہیں۔
اسی طرح بینکنگ، شاپنگ، تعلیمی کورسز اور ورک فرام ہوم کے مواقع نے زندگی کو زیادہ سہل اور منظم بنایا ہے۔ اس طرح کے مثبت اثرات سے انسان زیادہ آزادی کے ساتھ وقت بچا کر اپنی دلچسپیوں اور معاملات پر توجہ دے سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اور بے وقت استعمال کے منفی اثرات بھی نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ مثلاً زیادہ اسکرین ٹائم، موبائل یا کمپیوٹر کو بے وجہ طویل وقت دینا جسمانی صحت پر اثر ڈالتے ہیں، مثلاً آنکھوں کی تھکن، کمر کے درد اور نیند کی کمی۔





تبصرے بند ہیں