مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے تعلق نہیں، وزیر اطلاعات

The ridiculous and false statement has no relation to reality, says the Information Minister

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کو جھوٹا، مضحکہ خیز اور حقیقت سے مکمل طور پر لاتعلق قرار دیا ہے۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب اقتدار میں آئی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، اور تحریک انصاف والے ڈیفالٹ کی تاریخوں پر شرطیں لگا رہے تھے، لیکن اب معاشی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، مہنگائی کم ہوئی اور پیٹرول سستا ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مسلسل بہتری آ رہی ہے جو معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے، نہ ان کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ متبادل تجویز، صرف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور شفاف ٹرائل ہوئے ہیں، مگر اپوزیشن اس کا جواب دینے کے بجائے چیخ و پکار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار جب کوئی غیر ملکی رہنما پاکستان کے دورے پر آتا ہے، اپوزیشن ایسی پریس کانفرنسوں سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اگر واقعی بہتری چاہتے ہیں تو موجودہ حکومت سے بہتر تجاویز سامنے لائیں۔

READ  عوامی عہدیدار کا حجاب کو زبردستی ہٹانا عورت کی عزت پر حملہ ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں