پی آئی اےکے بوئنگ777 طیارےکی ونڈ شیلڈ پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ائیرپورٹ پرگراؤنڈ ہوگیا

The windshield of PIA's Boeing 777 plane broke again

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے بوئنگ 777 طیارہ جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا۔

اسی بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، دوران پرواز طیارے میں 344 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کے بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی، بوئنگ طیارے پرلگائی یہ ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

READ  روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں