برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک

Tornado wreaks havoc in Brazil

برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست پارانا (Parana) میں طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ کئی عمارتوں اور پٹرول پمپس کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 750 لوگ زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

READ  برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں